ہیٹ ویو کا خدشہ، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویو کا خدشہ، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
ہیٹ ویو کا خدشہ، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

Webdesk

|

19 May 2024

ملک بھر میں موجود گرمی کی شدید لہر کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں، جبکہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت  سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنیکی منظوری دے دی ہے۔

 ترجمان کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے پیش نظرمحکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!