ملکی حالات پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

ملکی حالات پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

تحریک انصاف کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی
ملکی حالات پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے سیاسی حالت پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے 7 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے جس میں مشرق وسطی سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور چلینجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آل پارٹیز کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ کانفرنس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!