انسان خطا کا پتلا، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں مگر اس کو نہ ماننا بڑی غلطی ہے، آرمی چیف

انسان خطا کا پتلا، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں مگر اس کو نہ ماننا بڑی غلطی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی قائدین سے ملاقات میں گفتگو
انسان خطا کا پتلا، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں مگر اس کو نہ ماننا بڑی غلطی ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

آرمی چیف  جنرل سید عاصم نے کہا ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے اور غلطیاں سب سے ہوتی ہیں مگر اس کو نہ ماننا بہت بڑی غلطی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور میں سیاسی قائدین سے ملاقات اور بات چیت کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر وہاں پر فتنہ الخوارج کی موجودگی اور پاکستان میں دہشت گردی تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صرف انٹیلیجینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کاروائی کی جاتی ہے۔ 

آرمی چیف نے سوال کیا کہ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ  نہیں ہے؟ ریاست ہے تو سیاست ہے،خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں، ہم سب کو  بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے  بھی بڑی غلطی ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان  ایک خاص رشتہ ہے جس میں  کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہےمگر یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب  پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!