20 سالہ دوست کو سر پر گولی مار کر قتل کرنے والا نوجوان گرفتار

20 سالہ دوست کو سر پر گولی مار کر قتل کرنے والا نوجوان گرفتار

ملزم نے ہفتے کے روز اپنے دوست کو تلخ کلامی کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔
20 سالہ دوست کو سر پر گولی مار کر قتل کرنے والا نوجوان گرفتار

Webdesk

|

13 Aug 2024

کراچی: قائدآباد انویسٹی گیشن پولیس نے شیر پاو کالونی قبرستان میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے (آلہ قتل) پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

ملزم نے ہفتے کے روز اپنے دوست کو تلخ کلامی کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بلال عرف میائوں نے 10 اگست 2024 کو قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پائو کالونی سواتی محلہ میں اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنے دوست 20 سالہ زکریا کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ جس گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا وہ گھر خالی تھا اور مقتول اور قاتل کی وہاں بیٹھک تھی۔

واقعے کے وقت مقتول ، قاتل اور ان کے دیگر 4 سے 5 دوست بھی موجود تھے ، اسی دوران کسی بات پر ہونے والے جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے زکریا ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!