پنجاب میں ملزم نے اغوا کے بعد بچوں کو قتل کر کے گوشت پکا کر کھا لیا

پنجاب میں ملزم نے اغوا کے بعد بچوں کو قتل کر کے گوشت پکا کر کھا لیا

ملزم مقتول بچوں کا رشتے دار ہے، تیسرا بچہ خوش قسمتی سے زندہ بازیاب
پنجاب میں ملزم نے اغوا کے بعد بچوں کو قتل کر کے گوشت پکا کر کھا لیا

Webdesk

|

14 Dec 2023

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں ایک شخص نے تین کمسن بہن بھائیوں کو اغوا کرکے دو کو قتل کر کے اُن کا گوشت پکا کر کھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ کے تھانہ خان گڑھ میں 8 دسمبر کو بلال نامی پڑوسی و رشتے دار نے تین بچوں جن میں دو کم عمر بھی شامل تھے انہیں اغوا کرلیا تھا۔

پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی تو دو بچوں کے خون آلود کپڑے اور کھوپڑیاں برآمد ہوئیں، جس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بلال نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بلال کی نشاندہی پر تیسرے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرا کے اسپتال منتقل کیا، جس نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ بلال نے دو بھائیوں کو ذبح کر کے گوشت خود کھایا اور باقی دربار پر جاکر لوگوں میں تقسیم کردیا۔

بازیاب ہونے والے سات سالہ علی حسن نے بتایا کہ بلال جمعے کے روز ہمیں بہانے سے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا تھا، جہاں چمرو والی میں اُس نے عبداللہ (تین سالہ) کو بح کر کے قتل کیا اور پھر ہفتے کے روز ڈیڑھ سالہ حفظہ کو قتل کیا۔

علی حسن نے پولیس کو بتایا کہ بلال نے دونوں بچوں کو ذبح کر کے انکا گوشت پکوایا اور دربار میں تقسیم کرنے کے علاوہ اسے ہوٹل پر بھی دیا۔

دوسری جانب مغوی بچوں کے والد فیاض نے کہا کہ بلال ہمارا رشتے دار ہے جو بچوں کو آئے روز ساتھ لے جاتا تھا، اُس نے میرے ساتھ ظلم کیا اور بچوں کو ذبحہ کر کے گوشت پکا کر نہ صرف کھایا بلکہ تقسیم بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بچوں کی بازیابی کیلیے اقدامات کیے گئے تاہم والد نے پولیس کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلال کو گرفتار کرنے کے باوجود پولیس اُس سے ابھی تک کچھ اگلوا نہیں سکی ہے۔ پولیس کے مطابق علی حسن کے ہوش میں آنے کے بعد اُسی کی نشاندہی پر دو بچوں کی باقیات ملیں۔

اُدھر پولیس یہ بھی دعویٰ کررہی ہے کہ گرفتارملزم بلال نے دوران تفتیش ابھی تک کوئی لفظ نہیں بولا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا تعاون کررہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!