راولپنڈی میں انسانیت سوز واقعہ، باپ اور بیٹے کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

راولپنڈی میں انسانیت سوز واقعہ، باپ اور بیٹے کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

بیٹے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو گھر لے جاکر باپ کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا
راولپنڈی میں انسانیت سوز واقعہ، باپ اور بیٹے کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

راولپنڈی کے علاقے میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس میں شادی کا جھانسہ دے کر باپ اور بیٹے نے مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ مندرہ میں مبینہ طور پر بیٹے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو باپ کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جنہیں پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم حماد خان نے بہلا پھسلا کر شادی کا جھانسہ دیا اور گھر لے گیا جہاں حماد خان اور اس کا والد رزاق خان مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ شکایت پر مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان حماد اور اسکے والد رزاق کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف اور اس پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!