سعودی عرب: 3 شہریوں کو سزائے موت پر عمل درآمد
جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔
Webdesk
|
9 Sep 2024
ریاض: سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔
ان تینوں ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔
ملزمان پر مزید الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو مشتعل کیا جب کہ الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو اتوار کے روز ریاض میں سزا دی گئی۔
Comments
0 comment