جمادار نے ڈاکٹر بن کر فیس وصول کی اور مریض کے غلط دانت نکال دیے
Webdesk
|
7 Dec 2023
ترکیہ میں دانتوں کے کلینک میں صفائی کرنے والے جمادار نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریض سے فیس وصول کی اور مریض کے غلط دانت نکال دیے۔
متاثرہ شہری نے استنبول کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اُس کی عمر 42 سال اور نام ہاکان یلدریم ہے۔ شہری نے بتایا کہ وہ دانتوں کے درد کی شکایت لے کر ضلع کاگیتھانی پہنچا جہاں سیمال سیناسلن نے اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کروایا اور فیس وصول کر کے علاج شروع کیا۔
شہری کے مطابق سیمال نے خود کو دانتوں کا ماہر ڈاکٹر ظاہر کر کے کرسی پر بیٹھایا اور پھر منہ کھول کر سُن کیا، چار دانت نکال دیے۔
شہری نے بتایا کہ جب میں سے اُس سے بولا کہ آپ نے غلط دانت نکالے تو جعلی ڈاکٹر نے چیخ کر کہا کہ ’آپ مجھے کام سکھائیں گے‘۔
اگلے دن، ناقابلِ برداشت درد کے باوجود ہاکان اسی ڈینٹل کلینک واپس آیا جہاں اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا۔ وہاں ڈاکٹر ابراہیم لیونٹ نامی شخص ڈینٹسٹ کے طور پر بیٹھا ہوا تھا۔ ہاکان نے اسے بتایا کہ اس کا آپریشن سیمال سیناسلن نامی دینٹسٹ نے کیا تھا۔ ڈاکٹر ابراہیم نے الجھن میں پڑگئے اور بتایا سیمال تو شام کو آکر یہاں پر صفائی وغیرہ کا کام کرتا ہے۔
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ہاکان یلدریم بالآخر ایمرجنسی روم میں چلا گیا کیونکہ وہ درد اور زیادہ بڑھ گیا تھا۔ درد ایک مہینے کے بعد قابل برداشت ہوا۔ عدالت نے میں جعلی دندان ساز سیمال کو بغیر ڈپلومہ کے دندان سازی کی مشق کرنے پر ڈھائی سال قید کی سزا سنائی اور اسے ہاکان کو اس تکلیف کا معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
Comments
0 comment