خلا میں 8 ماہ قبل کھوجانے والا ٹماٹر بالآخر مل گیا
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2023
خلا میں سائنسی ماہرین کی جانب سے اگایا جانے والا ٹماٹر 8 ماہ قبل کھوگیا تھا مگر اب وہ طویل کوشش کے بعد تلاش کرلیا گیا ہے۔
ٹماٹر کے کھو جانے کے بعد ایک خلا باز فرینک روبیو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے یہ ٹماٹر کھالیا تھا تاہم اب جب ٹماٹر مل گیا ہے تو خلا باز کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔
ناسا خلا باز جاسمین موگبیلی نے خلائی اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران بتایا کہ فرینک روبیو ٹماٹر رکھ کر کہیں بھول گئے تھے جس کے 8 ماہ بعد اس ٹماٹر کی باقیات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیو پر کافی عرصے سے ٹماٹر کھانے کا الزام تھا لیکن اب ٹماٹر مل گیا ہے۔
خلا بازوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ ٹماٹر کہاں سے اور کس حالت میں ملا ہے مگر فرینک روبیو نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ خلائی اسٹیشن پر موجود نمی کی وجہ سے ٹماٹر کی حالت بوسیدہ ہوچکی ہوگی۔
واضح رہے کہ فرینک روبیو جو ستمبر میں زمین پر واپس آگئے تھے، کئی مہینوں تک مذاق کا نشانہ بنتے رہے کہ انہوں نے خلاء میں اگایا گیا ٹماٹر کھا لیا۔
Comments
0 comment