لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی خاتون گرفتار

لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی خاتون گرفتار

ملزمہ شادی کر کے لڑکیوں کو بیرون ملک میں فروخت کرتی تھی
لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی خاتون گرفتار

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کی لڑکیوں سے لڑکے کا بھیس بدل کر شادی کرنے اور انہیں بیرون ملک میں فروخت کرنے والی خاتون پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے کرائی تھی اور چند سال قبل ہی میر پور کی ایک لڑکی سے شادی کر کے اسے براستہ دبئی منتقل کیا جہاں سے وہ فروخت ہوتے ہوتے اب فرانس میں ہے۔

لڑکی کے والد محمد رمضان نے نوسرباز کو علاقے میں دوبارہ دیکھ کر پولیس کو کارروائی کیلیے درخواست دی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملزمہ نرگس کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ کام کر چکی ہے، اور لڑکے کا روپ دھار کر پہلے نکاح پھر دبئی کے راستے یورپ بلواکر پاکستانی لڑکیوں کو فروخت کرتی ہے۔

ملزمہ نے بتایا کہ اس طرح سے فروخت ہونے والی لڑکیوں کو جسم فروشی سمیت دیگر کاموں کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!