عید کے بعد پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عید کے بعد پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالر کی کمی ہوئی ہے
عید کے بعد پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں جمعے کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2364 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!