آئی ایم ایف سے مذاکرات، گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

آئی ایم ایف سے مذاکرات، گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں
آئی ایم ایف سے مذاکرات، گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

Webdesk

|

22 May 2024

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کا پلان بناناشروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے 3 پلان دیے گئے ہیں۔

 وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے،اس کے علاوہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے شیئر پلان کے مطابق تندوروں کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔آئی ایم ایف مشن سے گیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرض اور ریفارمز پر مذاکرات ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!