سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2023
بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 213600روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1543روپے کی کمی سے 183128روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment