خوشخبری! حکومت کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کنرسیز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جلد قانون سازی مکمل کرلی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان میں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی قانون سازی کیلیے تجاویز کا جائزہ لینے کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے قوانین مرتب کرنےکر کے ورچوئل ایسٹس بل 2025 پیش کرے گی، ڈاکٹر افنان اللہ نے پرائیوٹ ممبر کے طور پر بل پیش کیا جسے ورچوئل ایسٹس بل 2025 کا نام دیا گیا ہے۔
یہ مجوزہ قانون نہ صرف کرپٹو کرنسیز اور ورچوئل ایسٹس کے استعمال،تجارت اور ان کے ضوابط کو یقینی بنائے گا بلکہ پاکستانی روپے کی پشت پناہی میں ایک ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرائے گا۔
ان کرنسیز اور بلاک چین کو اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ بل کا مقصد پاکستان میں ورچوئل ایسٹس کے اجرا، تجارت، اور استعمال کو قانونی دائرے میں لانا ہے۔
"ورچوئل ایسٹ زونز" کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو مالی استحکام، سرمایہ کاروں کے تحفظ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، اور ڈیجیٹل روپے کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
اس کے علاوہ کرنسی ایکسچینج، کرنسی زونز، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے معیار کیلیے رہنما اصول بھی متعارف کرائے جائیں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے قوانین کی پاسداری لازمی قرار دی گئی ہے۔
بل کے تحت ورچوئل کرنسی مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلیے تمام اداروں کا آڈٹ رپورٹ نظام تیار کیا جائے گا۔
Comments
0 comment