ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی ہے۔
Webdesk
|
6 Dec 2024
آج کاروباری روز کے دوران ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھا 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا 10 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 635 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment