پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے
پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2042 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!