پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ

اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی
پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

نگراں حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی۔

اسی طرح حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد قیمت 278 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات بارہ بجے سے 15 فروری تک ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!