سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافہ ہوا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

21 Mar 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے نئی قیمت 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اضافے کے ساتھ قیمت 2 لاکھ 32 پزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے کے اضافے کے بعد 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کے اضافے کے بعد 2229.08روپے ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!