سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت مزید بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت مزید بڑھ گئی

فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوگیا
سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2326ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 241000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کے اضافے سے 206619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مارکیٹ میں قوت خرید اور معاشی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلیے 3 ہزار روپے انڈر کاسٹنگ رکھی گئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2820 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2417.70روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!