سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
21 Jan 2024
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت قیمت 2 ہزار 50 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے فی تولہ 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہی۔
Comments
0 comment