زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈز موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2023
ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری انفلوز کی آمد سے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 7 ارب 75 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم بیرونی رقم موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 12 ارب 85 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Comments
0 comment