عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی درخواست پر انہیں پوسٹل بیلٹ پیپر دیا گیا جس پر انہوں نے ووڈ کاسٹ کیا۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے بھی پوٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو یہ سہولت نہیں مل سکی۔
جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔
واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استمال کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا جبکہ دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔
زرائع کے مطابق کاسٹ شدہ ووٹ اسی طرح سر بمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔
Comments
0 comment