بھارت کو 34 سال بعد ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

بھارت کو 34 سال بعد ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

بھارت دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی
بھارت کو 34 سال بعد ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

Webdesk

|

30 Jul 2024

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ مین اور ویمن 2025 کے میزبان کا اعلان کردیا، دونوں ایونٹس کی میزبانی بھارت کرے گا، بنگلہ دیش کو 2027 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جو بھارت میں ہی شیڈول 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کا پیش خیمہ ہے۔

2016 میں جب ایشیا کپ پہلی بار ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا گیا، تب سے ایشیا کپ کو عالمی ایونٹ کیلئے ڈریس ریہرسل کے طور پر استعمال کیا گیا اور اسے اس فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے جس فارمیٹ میں اگلا ورلڈکپ شیڈول ہوتا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے 2023 کا ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوا، کیونکہ بھارت نے پڑوسی ملک کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔ایشین کرکٹ کونسل نے 2027 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دی ہے۔

 2027 کا ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا کیونکہ اسی سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے ورلڈکپ شیڈول ہے۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں افغانستان، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش شامل ہیں، جبکہ ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کا ایک نان ٹیسٹ ممبر کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔

بھارت دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی، وہ ایشیاکپ کے آخری 4 ایڈیشنز میں سے 3 جیت چکا ہے، بھارت نے کولمبو میں گزشتہ سال کے 50 اوورز کے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!