ڈاکٹروں نے مریض کے سینے سے ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا

ڈاکٹروں نے مریض کے سینے سے ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا

میڈیکل ٹیم نے دوپہر 2 بجے سے شام 4.30 بجے تک آپریشن کیا۔
ڈاکٹروں نے مریض کے سینے سے ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا

Webdesk

|

4 Oct 2024

بھارت میں ڈاکٹروں نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹرک کی صفائی کا کام کرنے والے مریض کے سینے سے تقریبا ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرناٹک میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KMCRI) کے ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے والت مریض کے سینے سے لوہے کا پائپ نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

قومی شاہراہ پر 2 اکتوبر کے روز ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں سروس روڈ کے جال میں نصب لوہے کا پائپ 27 سالہ کلینر کے سینے میں پیوست ہوگیا تھا۔

حادثے کے فوری بعد اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں کوئی ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اسے KMCRI کے ایمرجنسی یونٹ میں داخل کروایا گیا۔

یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناگراج چانڈی نے مریض کا فوری علاج کیا۔ ڈاکٹر وینا میراڈی نے الٹراسانڈ معائنہ کروا کر دل اور خون کی بڑی شریانوں کو کوئی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی۔

میڈیکل ٹیم نے دوپہر 2 بجے سے شام 4.30 بجے تک آپریشن کیا۔

کے ایم سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایف کمارا نے کہا کہ کچھ جگہوں پر سینے کی ہڈی ٹوٹ ہے اور پھیپھڑے کو نقصان پہنچا ہے، پائپ دل کے قریب سے گزرا لیکن خوش قسمتی سے کوئی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!