جویریہ سعود سے ان کے بچے کیوں ناراض ہوجاتے ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

جویریہ سعود سے ان کے بچے کیوں ناراض ہوجاتے ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
جویریہ سعود سے ان کے بچے کیوں ناراض ہوجاتے ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

Webdesk

|

11 Aug 2026

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ تصویروں پر فلٹر لگانے سے ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟

 آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سسے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں چھپکے سے دوبارہ ایپ ڈان لوڈ کرلیتی ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!