جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی

متاثرہ پولیو ورکر خاتون کو طبی امداد کیلیے جمس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی

Webdesk

|

11 Sep 2024

جیکب آباد میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے  جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ پولیو ورکر خاتون کو طبی امداد کیلیے جمس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سمیرنور کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ظہور مری کے مطابق لیڈی پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعدکی جائیگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!