معروف بھارتی گلوکار صبا قمر کے مداح نکلے

معروف بھارتی گلوکار صبا قمر کے مداح نکلے

'آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، اب میری فلم کی تشہیر کریں۔
معروف بھارتی گلوکار صبا قمر کے مداح نکلے

Webdesk

|

4 Oct 2024

ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو رندھاوا اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم 'شاہ کوٹ'کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔

گرو رندھاوا نے حال میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کون ہیں تو انہوں نے صبا قمر کا نام لیا جو بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گلوکار و اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت پسند ہے کیونکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کا ہر پروجیکٹ شاندار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صبا قمر کا کام ذاتی طور پر دیکھا ہے کیونکہ ہم نے فلم 'ہندی میڈیم' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔انٹرویو کے توسط سے انہوں نے صبا قمر سے درخواست کی کہ وہ ان کی آئندہ آنے والی فلم 'شاہ کوٹ' کی تشہیر کریں۔

 انہوں نے کہا کہ 'آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، اب میری فلم کی تشہیر کریں۔ صبا قمر پاکستان کی ایک معروف اداکارہ ہیں جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔

 انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔ وہ نہ صرف ٹیلی ویڑن پر بلکہ فلموں میں بھی اپنی قابلیت ثابت کر چکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!