مدرسے کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کی کوشش، خواجہ سرا گرفتار
پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا
Webdesk
|
7 Nov 2024
پشاور: پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور پھر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا لیا۔
پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر خواجہ سرا افتخار کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سرا اغوا کار سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments
0 comment