محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

Webdesk

|

4 Oct 2024

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آئندہ چند روز موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

جمعہ کو شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا، جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!