مصر، حضرت موسی کے دور کی قدیم تلوار دریافت کرلی گئی
Webdesk
|
1 Oct 2024
قاہرہ: مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو حال ہی میں 3ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسی علیہ السلام کے دورمیں مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج سے بتایا جارہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسی میں ہوئی۔
کھدائی کے مقامی سے ایک کانسی کی ایک لمبی تلوار بھی ملی جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہے۔
اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں۔
وزارت سیاحت کے مطابق کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں۔
Comments
0 comment