موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے خطرناک بیماری، اہم انکشاف؟

موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے خطرناک بیماری، اہم انکشاف؟

سامنے آنے والے شواہد اور کلینیکل ٹرائلز دماغی اور اعصابی صحت پر ممکنہ اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے خطرناک بیماری، اہم انکشاف؟

Webdesk

|

28 Oct 2024

ایک فزیو تھراپسٹ نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فزیو تھراپسٹ نے انکشاف کیا کہ ان ڈیوائسز کو استعمال کرتے وقت لوگوں کی جسم کی حالت دماغ تک خون کے بہا کو کم کر سکتی ہے، جو نتیجتاً دماغی کارکردگی مین تنزلی کا سبب بن سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کیے جانے والے مطالعوں کا جائزہ لیا اور بتایا کہ سامنے آنے والے شواہد اور کلینیکل ٹرائلز دماغی اور اعصابی صحت پر ممکنہ اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

خون کی ان رگوں میں کسی قسم کی رکاوٹ دماغ میں خون کے بہا کو کم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں دماغ سے متعلقہ متعدد بیماریاں وقوع پذیر ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے سر کو آگے کی جانب پوزیشن میں رکھنے کی وجہ سے (جیسا کے فون پر دیکھتے وقت لوگ کرتے ہیں) شریانوں پر مسلسل با، شریانوں کے قطر میں دائمی کمی کا سبب بن سکتا ہے جو دماغ کو پہنچنے والے خون کی مقدار میں کمی لا سکتی ہے۔

ڈاکٹر سولومن ابراہم نے بتایا کہ لوگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ الزائمرز بیماری عام ہوجائے گی لیکن یہ تحقیق خراب حالت کی روز مرہ عادات کی جانب اشارہ کرتی ہیں جس میں سر نیچے کر کے اپنے فونز میں دیکھنا اس بیماری کے ممکنہ اضافی کیسز کا سبب ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!