پورٹ قاسم میں گٹر میں گرنے سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

پورٹ قاسم میں گٹر میں گرنے سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

پورٹ قاسم میں تین افراد گٹر میں گریجس کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پورٹ قاسم میں گٹر میں گرنے سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

Webdesk

|

31 Mar 2024

کراچی: پورٹ قاسم میں 2 افراد گٹر میں گرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم میں تین افراد گٹر میں گریجس کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق 2افراد کی لاشیں گٹر سے نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پورٹ قاسم کے علاقے میں مقامی آئل فیکٹری کے قریب 2 افراد گٹر میں اتر کر اس میں جمع ہونے والا آئل و دیگر چکنائی نکال رہے تھے کہ اس دوران دونوں افراد دم گھٹنے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!