رہائی کا حکم، سوشل میڈیا پر خدیجہ شاہ ٹاپ ٹرینڈ، بیٹی نے ماں سے کیا فرمائش کی؟ ویڈیو

Webdesk
|
28 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی عدالتی حکم پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خدیجہ شاہ کے نام کا ہیش ٹیگ چلنے لگا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کو مقدمے میں بری کرنے اور اُن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
خدیجہ شاہ کی آج عدالت میں ہونے والی پیشی کے موقع پر والد، اہل خانہ اور اُن کی بیٹی شریک تھی جو عدالت سے باہر اپنی ماں کا ہاتھ پکڑ کر باہر آئی۔
#KhadijaShah with her little daughter, Hope she will return home now.pic.twitter.com/57CVdaRp16
— Iftkhar thakar (@Thakar_01) December 28, 2023
اس موقع پر خدیجہ شاہ کی کمسن بیٹی نے اپنی والدہ سے انگریزی زبان میں چاکلیٹ کھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
Congratulations to #KhadijaShah and her family on her release after 7 long months despite bail being a right to all women under our Criminal Procedure Code. Her prolonged imprisonment was a way to punish her without a trial. Well done to her legal team led by @SameerKhosa. 9…
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) December 28, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شروع ہونے والے ہیش ٹیگ میں خدیجہ شاہ کو پی ٹی آئی کے کارکنان نے ثابت قدم رہنے پر بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور اُن کے حوصلے کی داد بھی دی۔
خدیجہ شاہ کی واپسی مبارک ہو!!!
— IKSupporterHub (@IKsupporterhub) December 28, 2023
شیرنی کی آمد ہے 🔥🔥🔥#KhadijaShah pic.twitter.com/QhVGHR7tx9
Comments
0 comment