شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک

شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک

زخمی ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو شہریوں نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا
شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک

Webdesk

|

9 Sep 2024

کراچی:  شہریوں کولوٹنے والے 2 ڈاکوئوں کو عوام نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر پانچ کے قریب ملزمان شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد شہری نے اپنی پستول سے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی تو ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو شہریوں نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے شکار پور سے ایل ٹی وی لائسنس بھی بنوایا تھا جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوئوں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!