شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے

شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے

کچرے کے تھیلوں پر فضلہ کے الفاظ تحریر تھے،کچرے کے تھیلے پھٹنے سے کچرہ دور دور تک پھیل گیا۔
شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے

Webdesk

|

30 May 2024

سئیول: شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے غباروں سے کچروں کے سیکڑوں تھیلے باندھ کر جنوبی کوریا کے سرحدی علاقوں میں باندھ کر پھینک دئیے۔ کچرے کے تھیلوں پر فضلہ کے الفاظ تحریر تھے،کچرے کے تھیلے پھٹنے سے کچرہ دور دور تک پھیل گیا۔

جنوبی کوریا کی حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے گرائے جانے والے کچرے سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ مقامات پر کیمیائی، بائیولوجیکل ٹیمیں اور فوج تعینات کردی۔

جنوبی کوریا نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایسی غیرانسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے۔شمالی کوریا کی یہ حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی  اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب ہے۔

شمالی کوریا کے مطابق جنوبی کوریا اکثر شمالی کوریا میں غباروں اور ڈرونز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پمفلٹ بھیجتا رہا ہے۔یہ اقدام جنوبی کوریا کے اقدامات پر جوابی کارروائی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!