اسلامی نظریاتی کونسل کا ایک ساتھ 3 طلاقوں پر سزا دینے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب نعیمی نے کہا ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل پر سزا دی جائے تو ملک میں طلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی۔
چیئرمین نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرد کا دوسرا نکاح ثالثی کونسل سے اجازت کے بغیر کئے جا نے پرسزا غیر شرعی ہے، عدالتی نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہو نا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نکاح ، طلاق ، خلع اور تنسیخ نکاح کے عدالتی فیصلے شریعت کے مطابق ہو نے چاہیں۔ مفتی راغب نعیمی نے کہا کہ تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے توطلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی، ملکی قانون کو شریعت کے مطابق تشکیل دیا جائے۔
راغب نعیمی نے کہا کہ قرآنی حکم کہ مابین ازواج انصاف کیئے جانے کی تفصیلات متعین کی جا سکتی ہیں، یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ تیز تر انصاف صرف سیاستدان اور امیرکو ہی ملتا ہے، ججز خوف خدا کو سامنے رکھ کراپنے فیصلوں میں میرٹ کا خیال رکھنا فرمان الہٰی کے مطابق اور اعلیٰ مقام کا تقٰوی ہے۔
Comments
0 comment