عمران خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں فتح مل گئی تو دوبارہ عمرے پر جاؤں گی، راکھی ساؤنت

عمران خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں فتح مل گئی تو دوبارہ عمرے پر جاؤں گی، راکھی ساؤنت

راکھی ساونت نے عمران خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بے گناہ شخص کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے پر مجھے افسوس ہے
عمران خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں فتح مل گئی تو دوبارہ عمرے پر جاؤں گی، راکھی ساؤنت

ویب ڈٰیسک

|

15 Feb 2024

بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو  کی شخصی اور اداکارہ ت راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل سے رہائی پر مبارکباد دینے کے لیے پاکستان آئیں گی اور اگروہ الیکشن جیت گئے تو عمرہ ادا کرنے بھی جائیں گی۔

راکھی ساؤنت نے دبی میں اپنے نئے گانے کی تعارفی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی حمایت کی اور کہاکہ عمران خان کو الیکشن میں ہارتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئی، ایسا لگتا ہے کہ عمران خان اور اُن کی پارٹی کے بارے میں ہر پاکستانی بات کررہا ہے۔

راکھی نے مزید کہا کہ ایک بے قصور آدمی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے پر مجھے بہت افسوس ہے، یہاں اُن کا اشارہ عمران خان کی مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید کی طرف تھا۔

اداکارہ نے پیش گوئی کی کہ عمران خان تمام مشکلات پر قابو پاکر فتح حاصل کریں گے، اگر پی ٹی آئی کو الیکشن میں فتح ملتی ہے تو وہ دوبارہ عمرہ ادا کرنے جائیں گی۔ 

راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا "ڈرامہ کوئین" پی ٹی آئی کے بانی کو وقف کرتے ہوئے کہا، "جب سے پی ٹی آئی نے کافی تعداد میں ووٹ حاصل کیے ہیں تب سے بہت ڈرامہ ہو رہا ہے۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!