عاطف اسلم نے کون سے گانے گا کر اللہ سے معافی مانگی؟

عاطف اسلم نے کون سے گانے گا کر اللہ سے معافی مانگی؟

آج کل ہر کوئی بغیر محنت کے اور کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتا ہے، گلوکار
عاطف اسلم نے کون سے گانے گا کر اللہ سے معافی مانگی؟

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں نے متعدد بار گانے گا کر اللہ کے حضور معافی مانگی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اگر کبھی نامناسب شاعری پر کبھی غلطی سے گانا گایا تو پھر اللہ تعالیٰ سے اس پر معافی بھی مانگی ہے اور ایسا کئی بار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ غلط بات کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اگر کوئی شاعری میں لفظ نامناسب ہو تو اس پر اعتراض کیا ہے اور کبھی ایسا کچھ گا دیا تو احساس ہونے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے‘۔

عاطف اسلم نے کہا کہ ’آج کل ہر کوئی بغیر محنت کے اور کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتا ہے مگر ایسی شہرت بہت کم وقت کے لیے ہوتی ہے کیونکہ یہ سب مصنوعی ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’شہرت کا کوئی فارمولا طے نہیں ہے یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ عزت، ذلت اور شہرت دیتا ہے بس انسان کو محنت کرنا ہوتی ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!