عائشہ عمر کا پیچدہ آپریشن کروانے اور انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان

عائشہ عمر کا پیچدہ آپریشن کروانے اور انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان

عائشہ عمر 8 سال قبل حادثے کا شکار ہوئیں جس میں اُن کی کالر اور کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا
عائشہ عمر کا پیچدہ آپریشن کروانے اور انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2024

اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کاندھے اور ہسلی کی فریکچر ہڈی کا پیچیدہ آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اُن کی گردن کی ہڈی 8 سال قبل ایک حادثے میں ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد سے وہ اکثر درد میں مبتلا رہتی تھیں اور اس کے لیے کالر کا استعمال کرتی ہیں۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد پیچیدہ سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اب مستقبل میں ایسے زندگی گزارنا بہت مشکل ہورہا ہے۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ یکم رمضان المبارک کو کیا اور آپریشن کے بعد وہ چار ماہ تک ٹی وی اسکرین اور کام سے وقفہ کریں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں تکلیف اور درد کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم انہوں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا اور نہ چاہنے والوں کو اس کا احساس ہونے دیا۔

عائشہ عمر نے اس کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ بہت ناچ گانا ہوگیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!