بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کی "جھوٹی موت" کے چند گھنٹوں بعد ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کی "جھوٹی موت" کے چند گھنٹوں بعد ویڈیو وائرل

اداکارہ کی ایک روز قبل موت کی جعلی خبر دنیا بھر میں پھیل گی تھی
بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کی "جھوٹی موت" کے چند گھنٹوں بعد ویڈیو وائرل

ویب ڈٰیسک

|

3 Feb 2024

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کی موت کی خبر چوبیس گھنٹوں تک وائرل ہوئی اور پھر صبح اداکارہ نے خود میڈیا پر آکر اس کی تردید کردی۔

پونم پانڈے کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن کی موت کے حوالے سے خبر شیئر کی گئی جس پر سب حیران ہوگئے تھے۔

اب پونم پانڈے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک و صحت یاب ہیں اور وہ سراوئیکل کینسر سے مرنا بھی نہیں چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں یہ بات اُن ہزاروں خواتین کے لیے نہیں کر سکی اور وہ کینسر کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئیں، مگر ایک بات بتا دوں کہ سراوائیکل کینسر قابل علاج ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!