بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ کی موت پر انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی
ویب ڈیسک
|
18 Feb 2024
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی فلمی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی 19 سالہ اداکارہ کی اچانک مود پر انڈسٹری سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔
بالی ووڈ کی فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی انیس سالہ اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے اُنہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا تھا جس کے بعد اُن کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا اور 16 فروری کی شام وہ چل بسیں۔
اداکارہ کی اچانک موت پر بھارتی مداح اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والے بھٹناگر کی ساتھی زائرہ وسیم نے موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ شدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موت کی خبر ملنے پر وہ پہلے تو یہ دعا کرتی رہیں کہ کاش یہ افواہ ہو۔
'مجھے خبر سننے کے بعد وہ سارے لمحات یاد آئے جو میں نے بھٹنا کے ساتھ گزارے، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک اور عمدہ انسان تھی'۔ زائرہ نے تعریف کرتے ہوئے کہا۔
Comments
0 comment