ڈکی بھائی کا عمران خان کی سزا پر ردعمل ’وہ سیلیبرٹی ہے واپس آئے گا‘
ویب ڈیسک
|
1 Feb 2024
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو اہم شخصیت قرار دے دیا۔
ڈکی بھائی کے نام سے مشہور معروف یوٹیوبر نے عمران خان کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور توشہ خانہ عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی 24 سال قید کی سزا پر ردعمل دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کا سہارا لیا اور لکھا کہ ’خان اہم شخصیت (سلیبیرٹی) ہے اور وہ واپس آئے گا‘۔
واضح رہے کہ سائفر کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو 10 سال جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
Khan is a celebrity and he will return
اس کے علاوہ احتساب عدالت نے عمران خان پر کروڑوں روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں دس سال کیلیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کو بھی 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے اور عمران خان کی رہائش گاہ کو سب جیل بھی قرار دے دیا گیا ہے، جہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Comments
0 comment