اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے بچپن سے شکوہ

اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے بچپن سے شکوہ

ماہرہ خان کا اپنے بچپنے کیلیے جذباتی پیغام
اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے بچپن سے شکوہ

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2023

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے

بچپنے کیلیے ایک جذباتی پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے 21 دسمبر کو اپنے بیٹے، شوہر اور دیگر عزیزوں کے ہمراہ 39ویں سالگرہ منائی۔

جنکی تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی اور ایک طویل نوٹ لکھا۔

 ماہرہ نے اپنے بچپن سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ''تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، جس کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں''۔

اداکارہ نے کہا کہ ':مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا''۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!