فیصل قریشی بڑا اداکار بن گیا مگر انسان نہیں بن سکا، والدہ
Webdesk
|
20 May 2024
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے بیٹے اور معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی کو نافرمان بیٹا قرار دے دیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں افشاں قریشی نے اعتراف کیا کہ ان کا بیٹا بڑا اداکار تو ہے جس کو دنیا بھر میں شہرت ملی مگر وہ اچھا انسان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جس مقام پر ہے اس پر کوئی دوسرا پاکستانی اداکار نہیں پہنچ سکا، میں نے بچپن میں بیٹے کو بے پناہ ترقی کی دعا دی تھی کیونکہ اس کو میں بڑا اسٹار دیکھنا چاہتی تھی۔
افشاں قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یہی دُعا تھی کہ فیصل بڑا اسٹار بن جائے لیکن میں نے اپنی دُعاؤں میں ایک غلطی کردی، وہ یہ کہ میں نے کبھی یہ دُعا نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ فیصل کو ایک بہت اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے۔
اداکارہ نے بغیر کسی شکوے کے کہا کہ میں سب کے بیٹوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنے ماں باپ کی عزت کرو، اُن کی خدمت کرو کیونکہ ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کروگے تو آپ کو جنت ملے گی، اگر آپ اپنے والدین کو ٹھکرا دو گے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کو ٹھکرا دے گا۔ ماں باپ کو بڑھاپے میں کچرا سمجھ کر نہیں پھینکو، بڑھاپے میں والدین کا سہارا بنو، اُن کی عزت کرو اور اُن کی دُعائیں لو۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی کی والدہ نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے اور فیصل قریشی کے درمیان کیا اختلافات ہیں۔
Comments
0 comment