جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کے بعد اداکار کی قسمت کھل گئی
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2024
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ساجد حسن نے سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ساجد حسن نے آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنی سیاسی جدوجہد جہانگیر ترین کے شانہ بشانہ جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔
انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی اور جہانگیر ترین کو عوام کے مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ 8 فروری کو عوام عقاب کے نشان پر مہر لگا کر آئی پی پی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔
ساجد حسن کی شمولیت کے چند گھنٹے بعد ہی پارٹی نے انہیں اہم عہدہ دے دیا۔ ترجمان آئی پی پی کے مطابق معروف شوبز شخصیت ساجد حسن میڈیا ایڈوائزر اور ترجمان مقرر ہوگئے ہیں۔
ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں سندھ کے صدر محمود مولوی کے تمام میڈیا کے معاملات دیکھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ’ساجد حسن اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے مزید بہتر پارٹی کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں گے‘۔
Comments
0 comment