15 hours ago
کونسی پاکستانی اداکارہ جھوٹی ہے؟ میرا نے بتادیا
میرا نے ایک اداکار کو ہیرو بھی قرار دیا
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا نے جھوٹی اداکارہ کا نام بتادیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی ویل پروگرام میں تیز جوابات دینے کے سیگمنٹ کے دوران انہوں نے ریما کو جھوٹا قرار دیا جبکہ معمر رانا کو انڈسٹری اور اصل زندگی کا ہیرو قرار دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میرا مختلف انٹرویوز میں اداکارہ ریما سے متعلق متضاد بیان دے چکی ہیں۔ ماضی میں میرا کا کہنا تھا کہ ریما خان میرے کام سے حسد کرتی ہیں۔
اداکارہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ میری ریما کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ صرف عوام کے لیے ہے جبکہ ایک بیان میں انہیں ریما کی تعریفیں کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔
Comments
0 comment