معروف گلوکار ارجیت سنگھ کے حوالے سے ’تشویشناک‘ خبر

معروف گلوکار ارجیت سنگھ کے حوالے سے ’تشویشناک‘ خبر

ارجیت سنگھ نے اپنا کنسرٹ منسوخ ہونے پر بھی مداحوں سے معافی مانگ لی
معروف گلوکار ارجیت سنگھ کے حوالے سے ’تشویشناک‘ خبر

Webdesk

|

13 Dec 2023

 

معروف بالی ووڈ سنگر ارجیت سنگھ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پروگرام منسوخ ہونے پر مداحوں سے معذرت کی اور اپنی طبیعت کی خرابی سے آگاہ کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی آواز بالکل نہیں نکل رہی جبکہ گلوکار خود بتار ہے ہیں کہ اُن کا گلا تباہ ہوگیا اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ارجیت سنگھ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث وہ آرام کررہے ہیں اور ان دنوں منظر عام سے غائب ہیں تاہم طبیعت کی نوعیت کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ 

مداحوں نے ویڈیو سامنے آنے اور ارجیت کی حالت پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارجیت کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!