ماہرہ خان کے پاؤں میں تین جگہ سے فریکچر

ماہرہ خان کے پاؤں میں تین جگہ سے فریکچر

ماہرہ خان نے اپنے ساتھ چند روز قبل پیش آئے واقعے سے متعلق سب کو بتا دیا
ماہرہ خان کے پاؤں میں تین جگہ سے فریکچر

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے سیدھے پاؤں کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اپنی شادی کے بعد اسٹک کے سہارے چلتی یا کھڑی ہورہی تھیں جس کی تصویر سامنے آنے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ چند روز میں ہی ماہرہ کی وہیل چیئر پر سفر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

ماہرہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ایک شوٹ کے دوران یہ سب ہوا جس کے بعد وہ شدید درد میں مبتلا رہیں اس کے باوجود انہوں نے ٹیم اور اچھے کریئو کی مدد سے اپنا پروجیکٹ مکمل کیا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!