اننیا پانڈے نے نظر نہ لگنے کا ٹوٹکا بتادیا؟

اننیا پانڈے نے نظر نہ لگنے کا ٹوٹکا بتادیا؟

اننیا پانڈے اب نیٹ فلکس کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں
اننیا پانڈے نے نظر نہ لگنے کا ٹوٹکا بتادیا؟

Webdesk

|

6 Oct 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا توڑ اداکارہ صدیوں پرانے ٹوٹکے سے کرتی ہیں۔

اننیا پانڈے اب نیٹ فلکس کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں، جہاں وہ نیٹ فلکس کی سیریز 'سی ٹی آر ایل' میں نظر آئیں گی جس کیلئے اداکارہ ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی تشہیر کرتے ہوئے ایک یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ وہ برائی سے بچنے کے لیے ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہیں۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں ہر ہفتے مرچوں سے نظر اتارتی ہوں، اگر اس سے بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے آپ کو کسی کی نظر لگی ہوئی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ بری نظر سے بچنے کیلئے  میری والدہ کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے لگاتی ہیں، لوگ سوچتے ہیں میں نہا کر نہیں جاتی جس کی وجہ سے میرے کان کے پیچھے کچھ گندگی لگی ہے لیکن میری والدہ بار بار مجھے ٹیکا لگاتی ہیں۔ مجھے نظر اتارنے کیلئے مرچی جلانے کی وجہ نہیں معلوم۔

واضح رہے کہ اننیا پانڈے معروف کامیڈی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہے جس نے بالی وڈ کی ہٹ فلموں میں کام کرکے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!