انتخابی نتائج، آخر کار سسٹم بے نقاب ہوگیا، عاصم اظہر

انتخابی نتائج، آخر کار سسٹم بے نقاب ہوگیا، عاصم اظہر

خوشی اس بات کی ہے کہ نوجوانوں نے باہر نکل کر اپنا حق لیا، عاصم اظہر
انتخابی نتائج، آخر کار سسٹم بے نقاب ہوگیا، عاصم اظہر

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2024

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف عوامی سطح پر شدید احتجاج کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ "اس بات کی خوشی ہے کہ سسٹم پوری طرح سے بے نقاب ہوچکا ہے"۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان باہر نکل کر اس طرح سے لڑیں گے جیسے انہوں نے کیا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ 'انہو لگ رہا تھا ہمیشہ کی طرح نکل جائیں گے'۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج مکمل ہوگئے، جس کے مطابق آزاد امیدوار سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!